المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7527
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ شَبِيبٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ ، ثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : وَقَصَتْ رَجُلًا مُحْرِمًا نَاقَتُهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ ، وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْهِ ، وَلَا تُحَنِّطُوهُ ، وَلَا تُغَطُّوا وَجْهَهُ ، فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُلَبِّي I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا زَائِدَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک محرم شخص کو اس کی اونٹنی نے گرا کر اس کی گردن توڑ دی (جس سے وہ انتقال کر گیا)، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو، اسے اس کے انہی دو کپڑوں میں کفن دو، اسے خوشبو نہ لگاؤ اور نہ ہی اس کا چہرہ ڈھانپو، کیونکہ وہ قیامت کے دن «يُلَبِّي» ”لبیک پکارتا ہوا“ اٹھایا جائے گا۔“
اس حدیث کو منصور رحمہ اللہ سے صرف زائدہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں اسماعیل بن عمرو رحمہ اللہ منفرد ہیں۔