❮
❯
حدیث نمبر: 7516
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ رُسْتَهْ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيُّ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْكِنَانِيُّ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي لُبَابَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُنْذِرِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ دُخُولَ قَرْيَةٍ ، لَمْ يَدْخُلْهَا حَتَّى يَقُولَ : اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظَلَّتْ ، وَرَبَّ الْأَرَضِينَ السَّبْعِ وَمَا أَقَلَّتْ ، وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا أَذْرَتْ ، وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضَلَّتْ ، إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا ، وَخَيْرَ مَا فِيهَا ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا ، وَشَرِّ مَا فِيهَا .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي لُبَابَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيُّ I " .
ترجمہ

سیدنا ابو لبابہ بن عبد المنذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی بستی میں داخل ہونے کا ارادہ فرماتے تو اس وقت تک اس میں داخل نہ ہوتے جب تک یہ دعا نہ فرما لیتے: «اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظَلَّتْ ، وَرَبَّ الْأَرَضِينَ السَّبْعِ وَمَا أَقَلَّتْ ، وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا أَذْرَتْ ، وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضَلَّتْ ، إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا ، وَخَيْرَ مَا فِيهَا ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا ، وَشَرِّ مَا فِيهَا» ”اے اللہ! اے ساتوں آسمانوں کے رب اور ان چیزوں کے رب جن پر آسمانوں نے سایہ کر رکھا ہے، اے ساتوں زمینوں کے رب اور ان چیزوں کے رب جنہیں زمینوں نے اٹھا رکھا ہے، اے ہواؤں کے رب اور ان چیزوں کے رب جنہیں ہوائیں اڑائے پھرتی ہیں، اور اے شیاطین کے رب اور ان کے رب جنہیں انہوں نے گمراہ کر رکھا ہے! میں تجھ سے اس بستی کی خیر کا اور اس میں موجود خیر کا سوال کرتا ہوں، اور میں اس کے شر سے اور اس میں موجود شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو لبابہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے نقل کرنے میں ابراہیم بن مستمر عروقی منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7516
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وإسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 134»»