❮
❯
حدیث نمبر: 7514
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ رُسْتَهْ ، نَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، ثَنَا عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، - وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - ، قَالَا : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعْصُوبًا رَأْسُهُ ، فَرَقَى دَرَجَاتِ الْمِنْبَرِ ، فَقَالَ : مَا هَذِهِ الْكُتُبُ الَّتِي بَلَغَنِي أَنَّكُمْ تَكْتُبُونَهَا ؟ أَكِتَابٌ مَعَ كِتَابِ اللهِ ؟ يُوشِكُ أَنْ يَغْضَبَ اللهُ لِكِتَابِهِ فَيُسْرَى عَلَيْهِ لَيْلًا ، فَلَا يَتْرُكَ فِي وَرَقَةٍ وَلَا قَلْبٍ مِنْهُ حَرْفًا إِلَّا ذَهَبَ بِهِ I " فَقَالَ مَنْ حَضَرَ الْمَجْلِسَ : فَكَيْفَ يَا رَسُولَ اللهِ بِالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ؟ قَالَ : I " مَنْ أَرَادَ اللهُ بِهِ خَيْرًا أَبْقَى فِي قَلْبِهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : شَيْبَانُ I " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان دونوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ (اپنے مرضِ وفات میں) سر مبارک پر پٹی باندھے ہوئے باہر تشریف لائے، پھر آپ ﷺ منبر کی سیڑھیوں پر چڑھے اور فرمایا: ”یہ کیسی کتابیں ہیں جن کے متعلق مجھے اطلاع ملی ہے کہ تم انہیں لکھ رہے ہو؟ کیا اللہ کی کتاب کے ساتھ کوئی اور کتاب (لکھی جائے گی)؟ قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی کتاب کی خاطر غضب ناک ہو جائے اور راتوں رات اسے (دنیا سے) اٹھا لیا جائے، چنانچہ نہ کسی کاغذ میں اور نہ ہی کسی کے دل میں اس کا ایک حرف بھی باقی بچے گا بلکہ اسے مٹا دیا جائے گا۔“
اس مجلس میں حاضر لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! تو پھر مومن مردوں اور مومن عورتوں کا کیا حال ہوگا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ فرمائے گا، اس کے دل میں «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ باقی رہنے دے گا۔“
اس حدیث کو زید بن اسلم رحمہ اللہ سے صرف عیسیٰ بن میمون رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں شیبان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7514
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا، فيه عيسى بن ميمون الواسطي متروك
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه عيسى بن ميمون الواسطي وهو متروك وقد وثقه حماد بن سلمة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 150»»