المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7510
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ رُسْتَهْ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ ، نَا سَعْدُ بْنُ أَوْسٍ ، نَا سَيَّارُ بْنُ مِخْرَاقٍ قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ صِيَامِ الْمُسَافِرِ ؟ فَقَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ لِأَرْبَعَ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ ، فَأَنَاخَ رَاحِلَتَهُ ، وَوَضَعَ إِحْدَى رِجْلَيْهِ فِي الْغَرْزِ وَالْأُخْرَى فِي الْأَرْضِ ، ثُمَّ دَعَا بِلَبَنٍ مِنْ لَبَنِهَا ، فَشَرِبَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَيَّارِ بْنِ مِخْرَاقٍ إِلَّا سَعْدُ بْنُ أَوْسٍ ، وَلَا عَنْ سَعْدٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَعِيدُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ I " .
ترجمہ
سیار بن مخراق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مسافر کے روزے کے بارے میں دریافت کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ (سفر پر) روانہ ہوئے جبکہ رمضان کی چودہ راتیں گزر چکی تھیں، پس آپ ﷺ نے اپنی سواری بٹھائی، اپنا ایک پاؤں رکاب میں اور دوسرا زمین پر رکھا، پھر آپ ﷺ نے اس کا دودھ طلب فرمایا اور اسے نوش فرمایا۔“
اس حدیث کو سیار بن مخراق رحمہ اللہ سے صرف سعد بن اوس رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سعد رحمہ اللہ سے صرف محمد بن دینار رحمہ اللہ نے؛ اس روایت کے ساتھ سعید بن ابی الربیع رحمہ اللہ منفرد ہیں۔