المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7495
وَبِهِ : عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : صُمْنَا يَوْمَ عَاشُورَاءَ قَبْلَ أَنْ يَفْرِضَ اللهُ صِيَامَ رَمَضَانَ ، فَلَمَّا فَرَضَ اللهُ صِيَامَ رَمَضَانَ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ شَاءَ مِنْكُمْ فَلْيَصُمْهُ ، وَمَنْ شَاءَ فَلْيَتْرُكْهُ ، وَكَانَ يَوْمًا تُسْتَرُ فِيهِ الْكَعْبَةُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم اللہ تعالیٰ کی طرف سے رمضان کے روزے فرض کیے جانے سے پہلے عاشوراء کا روزہ رکھتے تھے، پھر جب اللہ تعالیٰ نے رمضان کے روزے فرض فرما دیے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے جو چاہے وہ روزہ رکھے اور جو چاہے اسے چھوڑ دے۔“ اور یہ وہ دن تھا جس میں کعبہ پر غلاف چڑھایا جاتا تھا۔“