❮
❯
حدیث نمبر: 7457
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَشَّاءُ ، نَا زَيْدُ بْنُ الْحَرِيشِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، عَنْ هُدْبَةَ بْنِ الْمِنْهَالِ ، عَنْ قَابُوسِ بْنِ أَبِي ظِبْيَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ أَرْسَلَ إِلَى عَائِشَةَ ، فَسَأَلَهَا عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَتْ : كَانَ يُصَلِّي وَيَدَعُ ، وَلَكِنْ لَمْ أَرَهُ تَرَكَ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْفَجْرِ ، فِي سَفَرٍ وَلَا حَضَرٍ ، وَلَا صِحَّةٍ وَلَا سُقْمٍ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هُدْبَةَ بْنِ الْمِنْهَالِ إِلَّا أَبُو هَمَّامٍ I " .
ترجمہ

قابوس بن ابی ظبیان رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف پیغام بھیجا اور ان سے رسول اللہ ﷺ کی نماز کے متعلق دریافت کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ (نفل) نماز پڑھتے بھی تھے اور چھوڑ بھی دیتے تھے، لیکن میں نے آپ ﷺ کو کبھی فجر کی نماز سے پہلے کی دو رکعتوں کو چھوڑتے ہوئے نہیں دیکھا، نہ سفر میں اور نہ حضر میں، اور نہ حالتِ صحت میں اور نہ بیماری میں۔“
اس حدیث کو ہدبہ بن منہال سے صرف ابو ہمام رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7457
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3950»