المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو ، نَا زَائِدَةُ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ قَبِيصَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : كُنْتُ رَجُلًا مَذَّاءً ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِذَا رَأَيْتَ الْمَذْيَ فَاغْسِلْ ذَكَرَكَ وَتَوَضَّأْ ، وَإِذَا رَأَيْتَ الْمَاءَ الدَّافِقَ فَاغْتَسِلْ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا زَائِدَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو I " وَرَوَاهُ غَيْرُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ قَبِيصَةَ .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں ایک ایسا شخص تھا جسے کثرت سے مذی آنے کی شکایت تھی، تو میں نے نبی ﷺ سے اس کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم مذی دیکھو تو اپنی شرمگاہ دھو لو اور وضو کر لیا کرو، اور جب تم اچھل کر نکلنے والا پانی دیکھو تو غسل کیا کرو۔“ “
حصین بن عبد الرحمن رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف زائدہ رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور اسے بیان کرنے میں اسماعیل بن عمرو رحمہ اللہ منفرد ہیں، جبکہ اسماعیل کے علاوہ دیگر رواۃ نے اسے زائدہ سے، انہوں نے ابوحصین رحمہ اللہ سے اور انہوں نے حصین بن قبیصہ رحمہ اللہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔