المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7448
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ ، نَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِدَابَّةٍ يَرْكَبُهَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الرَّجُلُ أَحَقُّ بِصَدْرِ دَابَّتِهِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، هِيَ لَكَ ، فَرَكِبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَرْدَفَ مُعَاذًا خَلْفَهُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، إِلَّا أَبُو شِهَابٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ، سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک سواری لے کر آئے تاکہ آپ ﷺ اس پر سوار ہوں، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”آدمی اپنی سواری کے اگلے حصے کا زیادہ حقدار ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ آپ ہی کے لیے ہے۔“ چنانچہ رسول اللہ ﷺ سوار ہوئے اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو اپنے پیچھے بٹھا لیا۔
حبیب بن شہید رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف ابو شہاب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسماعیل بن عمرو البجلی رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔