المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7444
وَبِهِ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا بَحْرٌ السَّقَّاءُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كُلُوا جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ، فَإِنَّ طَعَامَ الْوَاحِدِ يَكْفِي الِاثْنَيْنِ ، وَطَعَامَ الِاثْنَيْنِ يَكْفِي الْأَرْبَعَةَ ، اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ فِي صَاعِهِمْ ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي مُدِّهِمْ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ إِلَّا بَحْرٌ السَّقَّاءُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم سب مل کر کھاؤ اور جدا جدا نہ ہو، کیونکہ ایک کا کھانا دو کے لیے کافی ہوتا ہے اور دو کا کھانا چار کے لیے کافی ہوتا ہے؛ « اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ فِي صَاعِهِمْ ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي مُدِّهِمْ » ”اے اللہ! اہل مدینہ کے لیے ان کے صاع میں برکت عطا فرما اور ان کے لیے ان کے مد میں برکت عطا فرما۔““
عمرو بن دینار رحمہ اللہ سے اس حدیث کو بحر السقاء رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں یزید بن ہارون رحمہ اللہ منفرد ہیں۔