المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7430
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا سُلَيْمَانُ الشَّاذَكُونِيُّ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، ثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينِ صَبْرٍ مُتَعَمِّدًا فِيهَا لِيَقْتَطِعَ بِهَا مَالَ مُسْلِمٍ بِغَيْرِ حَقٍّ ، لَقِيَ اللهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ I " .
لَمْ يَرْفَعْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا الشَّاذَكُونِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی مسلمان کا مال ناحق ہتھیانے کے لیے جان بوجھ کر پختہ (جھوٹی) قسم کھائی، وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ اس پر نہایت غضبناک ہو گا۔“
حماد بن زید رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف (سلیمان) شاذکونی رحمہ اللہ نے ہی مرفوعاً روایت کیا ہے۔