المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7425
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ أَبُو مَرْيَمَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ ، وَهُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوقِظُ أَهْلَهُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ ، وَكُلَّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ يُطِيقُ الصَّلَاةَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هَانِئٍ إِلَّا أَبُو مَرْيَمَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو . وَحَدِيثُ هُبَيْرَةَ عِنْدَ الثَّوْرِيِّ وَشُعْبَةَ وَغَيْرِهِمَا I " .
ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اپنے گھر والوں کو اور ہر اس چھوٹے بڑے شخص کو جو نماز کی استطاعت رکھتا تھا، (عبادت کے لیے) بیدار فرمایا کرتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابواسحاق رحمہ اللہ سے، انہوں نے ہانی رحمہ اللہ سے، سوائے ابو مریم رحمہ اللہ کے کسی نے روایت نہیں کیا، اسماعیل بن عمرو رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔ جبکہ ہبیرہ رحمہ اللہ کی روایت (امام) ثوری رحمہ اللہ، (امام) شعبہ رحمہ اللہ اور ان کے علاوہ دیگر ائمہ کے ہاں بھی موجود ہے۔“