المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نَا عُمَرُ بْنُ أَبِي خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ مِخْرَاقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ وَأَبَا مُوسَى إِلَى الْيَمَنِ ، فَقَالَ : تَسَانَدَا ، وَتَطَاوَعَا ، وَيَسِّرَا ، وَلَا تُنَفِّرَا . فَخَطَبَ النَّاسَ مُعَاذٌ ، فَحَثَّهُمْ عَلَى الْإِسْلَامِ ، وَأَمَرَهُمْ بِالتَّفَقُّهِ وَالْقُرْآنِ ، وَقَالَ : I " أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَهْلِ النَّارِ ، إِذَا ذُكِرَ الرَّجُلُ بِخَيْرٍ ، فَهُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ ، وَإِذَا ذُكِرَ بِشَرٍّ ، فَهُوَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زِيَادِ بْنِ مِخْرَاقٍ إِلَّا عُمَرُ بْنُ أَبِي خَلِيفَةَ I " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا معاذ بن جبل اور سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہما کو یمن کی طرف روانہ فرمایا، تو آپ ﷺ نے انہیں ہدایت فرمائی: ”تم دونوں ایک دوسرے کی معاونت کرنا، باہمی اتفاق و ہم آہنگی قائم رکھنا، (لوگوں کے لیے) آسانی پیدا کرنا اور (ان میں) نفرت و بیزاری نہ پھیلانا۔“ پھر (وہاں پہنچ کر) سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو خطبہ دیا، انہیں اسلام کی ترغیب دی، انہیں دین میں تفقہ حاصل کرنے اور قرآن پڑھنے کا حکم دیا، اور فرمایا: ”میں تمہیں اہل جنت اور اہل نار کی پہچان بتاتا ہوں؛ جس شخص کا تذکرہ خیر (اچھے الفاظ) کے ساتھ کیا جائے وہ اہل جنت میں سے ہے، اور جس کا ذکر شر (برے الفاظ) کے ساتھ ہو وہ اہل نار میں سے ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زیاد بن مخراق رحمہ اللہ سے صرف عمر بن ابی خلیفہ رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“