المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7407
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْكِلَابِيُّ ، ثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَاضِي الرَّيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : تَوَضَّئُوا مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ ، وَلَا تُصَلُّوا فِي مَنَاخِهَا ، وَلَا تَوَضَّئُوا مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ ، وَصَلُّوا فِي مَرَابِضِهَا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِمْرَانَ إِلَّا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ I " .
ترجمہ
سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو کیا کرو اور ان کے بٹھانے کی جگہوں میں نماز نہ پڑھو، اور بکری کا گوشت کھانے سے وضو نہ کرو اور ان کے باڑوں میں نماز پڑھ لیا کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمران سے صرف عمرو بن عاصم ہی نے روایت کیا ہے۔“