المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7392
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَادَةَ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِكْرِمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : أَصْبَحْتُ أَنَا وَحَفْصَةُ صَائِمَتَيْنِ ، فَأُهْدِيَتْ لَنَا هَدِيَّةٌ ، فَأَكَلْنَا مِنْهَا ، فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَخْبَرْنَاهُ بِذَلِكَ ، فَقَالَ : اقْضِيَا يَوْمًا مَكَانَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا هِشَامُ بْنُ عِكْرِمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا روزے کی حالت میں تھیں کہ ہمیں ایک تحفہ پیش کیا گیا، تو ہم نے اس میں سے کھا لیا۔ پھر رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے آپ کو اس معاملے کی خبر دی، جس پر آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم دونوں اس کے بدلے ایک دن کا روزہ قضا کرو۔“ “
اس حدیث کو ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے صرف ہشام بن عکرمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور یعقوب بن محمد زہری رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔