المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 738
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ : نَا بَقِيَّةُ قَالَ : نَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَمَّا خَلَقَ اللهُ جَنَّةَ عَدْنٍ ، خَلَقَ فِيهَا مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ ، وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ . ثُمَّ قَالَ لَهَا : تَكَلَّمِي ، فَقَالَتْ : قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا بَقِيَّةُ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے جنتِ عدن پیدا فرمائی تو اس میں ایسی نعمتیں تیار کیں جو نہ کسی آنکھ نے دیکھیں، نہ کسی کان نے سنیں اور نہ ہی کسی انسان کے دل پر ان کا کبھی خیال گزرا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس سے فرمایا: ”کلام کر“، تو اس نے کہا: ﴿قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ﴾۔“
ابن جریج رحمہ اللہ سے یہ دونوں حدیثیں صرف بقیہ رحمہ اللہ نے روایت کی ہیں، اور ہشام بن خالد رحمہ اللہ ان دونوں کی روایت کرنے میں منفرد ہیں۔