المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7346
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ أَبُو الصَّبَّاحِ الْهَدَادِيُّ ، ثَنَا بَكْرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زَبَّانَ ، نَا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ إِلَّا مِنْدَلٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : بَكْرُ بْنُ يَحْيَى I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے (اعضائے وضو کو) ایک ایک بار دھو کر وضو فرمایا، پھر کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ابی نجیح رحمہ اللہ سے صرف مندل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے بیان کرنے میں بکر بن یحییٰ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“