المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7337
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، نَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّهْرَانِيُّ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : الْأَنْصَارُ تَرِكَتِي وَضَيْعَتِي ، فَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَلَا عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”انصار میرا ترکہ اور میرے وہ متعلقین ہیں جن کے ضائع ہونے کا مجھے اندیشہ ہے، لہٰذا ان کے نیکو کاروں کی نیکی قبول کرو اور ان کے خطا کاروں سے درگزر کرو۔“
اس حدیث کو یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ سے صرف حماد بن سلمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور حماد رحمہ اللہ سے صرف بشر بن عمر رحمہ اللہ نے، جبکہ زید بن اخزم رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔