المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الدَّامَغَانِيُّ ، ثَنَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ مِيكَائِيلَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَرَأَيْتَ آدَمَ أَنَبِيًّا كَانَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، كَانَ نَبِيًّا رَسُولًا ، كَلَّمَهُ اللهُ قِبَلَهُ ، قَالَ لَهُ : يَا آدَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ إِلَّا لَيْثٌ ، وَلَا عَنْ لَيْثٍ إِلَّا مِيكَائِيلُ - شَيْخٌ كُوفِيٌّ - ، وَلَا عَنْ مِيكَائِيلَ إِلَّا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ I " .
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! آدم (علیہ السلام) کے بارے میں بتائیے، کیا وہ نبی تھے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، وہ نبی اور رسول تھے، اللہ تعالیٰ نے ان سے ان کے روبرو کلام فرمایا اور ان سے فرمایا: ﴿يَا آدَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ﴾ ”اے آدم! تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو۔“ “ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم تیمی رحمہ اللہ سے صرف لیث رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، لیث رحمہ اللہ سے اسے صرف میکائیل رحمہ اللہ—جو ایک کوفی شیخ ہیں—نے، اور میکائیل رحمہ اللہ سے اسے صرف سلمہ بن فضل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“