المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7331
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ ، نَا مُطَرِّفُ بْنُ مَازِنٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ ، عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا رَضَاعَ بَعْدَ الْفِطَامِ ، وَلَا يُتْمَ بَعْدَ حُلُمٍ ، وَلَا صَمْتَ يَوْمٍ إِلَى اللَّيْلِ ، وَلَا طَلَاقَ إِلَّا بَعْدَ نِكَاحٍ I " .
هَكَذَا رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ مُطَرِّفُ بْنُ مَازِنٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ -وَهُوَ ابْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ .
وَرَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ جُوَيْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ .
ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دودھ چھڑانے کی مدت گزر جانے کے بعد رضاعت (کا کوئی حکم) نہیں، بلوغت کے بعد یتیمی باقی نہیں رہتی، رات تک پورا دن خاموش رہنے کی (کوئی عبادت) نہیں، اور نکاح سے پہلے طلاق (کا کوئی اعتبار) نہیں۔“
مطرف بن مازن رحمہ اللہ نے یہ حدیث اسی طرح معمر رحمہ اللہ سے، انہوں نے عبد الکریم رحمہ اللہ (اور وہ ابن ابی المخارق ہیں) سے روایت کی ہے۔
نیز اسے عبد الرزاق رحمہ اللہ نے معمر رحمہ اللہ سے، انہوں نے جویبر رحمہ اللہ سے اور انہوں نے ضحاک رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔