المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7281
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُصَيْرٍ ، أَنَا الشَّاذَكُونِيُّ ، ثَنَا أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ إِلَّا أَبُو أُمَيَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الشَّاذَكُونِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا، تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم کی آگ میں بنا لے۔“
ابوالزناد رحمہ اللہ سے یہ حدیث ابوامیہ رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کی، اور اسے بیان کرنے میں شاذکونی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔