المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ : كَانَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اضْطَمَّ عَلَيْهِ النَّاسُ أَعْنَقَ ، فَإِذَا وَجَدَ فَجْوَةً نَصَّ ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَى النَّاسِ قَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّ الْبِرَّ لَيْسَ بِالْإِيضَاعِ .
قَالَ : وَقَالَ أُسَامَةُ : سَارَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى نَزَلَ بِالشِّعْبِ بَيْنَ الْمُزْدَلِفَةِ وَعَرَفَةَ ، فَبَالَ ، فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ مِنَ الْإِدَاوَةِ فَتَوَضَّأَ ، ثُمَّ قُلْتُ : يَا نَبِيَّ اللهِ ، الصَّلَاةَ ، قَالَ : الصَّلَاةُ أَمَامَكَ ، ثُمَّ رَكِبَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى نَزَلَ بِالْمُزْدَلِفَةِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ إِلَّا ابْنُ إِسْحَاقَ ، وَلَا عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُسَامَةَ I " .
عباد بن عبد اللہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کے نبی ﷺ کی یہ کیفیت تھی کہ جب (واپسی کے وقت) لوگ آپ ﷺ کے گرد جمع ہو جاتے تو آپ ﷺ «أَعْنَقَ» (درمیانی تیز رفتاری سے چلتے) اور جب کوئی کشادہ جگہ پاتے تو «نَصَّ» (سواری کو مزید تیز دوڑاتے)۔ پھر جب آپ ﷺ نے لوگوں (کی عجلت) کو دیکھا تو فرمایا: ”اے لوگو! نیکی (سواریوں کو) تیز دوڑانے میں نہیں ہے۔“ “
انہوں نے مزید فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ (عرفات سے) روانہ ہوئے یہاں تک کہ مزدلفہ اور عرفہ کے درمیان ایک گھاٹی میں اترے، وہاں آپ ﷺ نے قضاۓ حاجت فرمائی، پھر میں نے برتن سے آپ ﷺ پر پانی ڈالا اور آپ ﷺ نے وضو فرمایا۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! نماز (کا وقت ہو گیا ہے)؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نماز تمہارے آگے (مزدلفہ میں) ہے۔“ پھر اللہ کے نبی ﷺ سوار ہوئے یہاں تک کہ مزدلفہ میں جا اترے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عباد سے ابن اسحاق کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن اسحاق سے یحییٰ بن سعید کے علاوہ کوئی راوی نہیں۔ اور (اس باب میں) مشہور روایت ہشام بن عروہ کی اپنے والد سے اور ان کی سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ سے ہے۔“