المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7237
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا زَوَّجَ فَاطِمَةَ مِنْ عَلِيٍّ قَالَ : I " أَعْطِهَا شَيْئًا I " قَالَ : لَيْسَ عِنْدِي ، قَالَ : وَأَيْنَ دِرْعُكَ الْحُطَمِيَّةُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدٌ ، وَلَا عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو كُرَيْبٍ I " .
وَرَوَاهُ عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا نکاح سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کیا تو فرمایا: ”اسے کچھ (مہر) دو۔“ انہوں نے عرض کی: میرے پاس کچھ نہیں ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہاری حطمی زرہ کہاں ہے؟“
اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف سعید رحمہ اللہ نے، اور سعید رحمہ اللہ سے صرف عبد اللہ بن اسماعیل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اس کی روایت میں ابو کریب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔
نیز اسے عبدہ بن سلیمان رحمہ اللہ نے سعید رحمہ اللہ کے واسطے سے ایوب رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔