المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابَانَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْبَلْخِيُّ ، ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ الرَّمْلِيُّ ، نَا عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَدَ الْعَبَّاسَ ذَوْدًا مِنْ إِبِلٍ ، فَبَعَثَنِي إِلَيْهِ ، فَبِتُّ عِنْدَهُ ، وَكَانَتْ لَيْلَةَ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ ، فَنَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرَ كَثِيرٍ ، فَتَوَسَّدْتُ الْوِسَادَةَ الَّتِي تَوَسَّدَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ قَامَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ ، وَأَقَلَّ هَرَاقَةَ الْمَاءِ ، ثُمَّ قَامَ فَافْتَتَحَ الصَّلَاةَ ، وَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ ، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ ، فَأَخْلَفَ بِيَدِهِ فَأَخَذَ بِأُذُنِي فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ ، وَكَانَتْ مَيْمُونَةُ حَائِضًا ، فَقَامَتْ فَتَوَضَّأَتْ ، ثُمَّ قَعَدَتْ خَلْفَهُ تَذْكُرُ اللهَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ إِلَّا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ I " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم ﷺ نے (میرے والد) سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے اونٹوں کی ایک قلیل تعداد کا وعدہ فرمایا تھا، چنانچہ انہوں نے مجھے آپ ﷺ کی خدمت میں بھیجا۔ میں نے آپ ﷺ کے پاس رات گزاری اور وہ ام المومنین سیدہ میمونہ بنتِ حارث رضی اللہ عنہا کی باری کی رات تھی۔ نبی کریم ﷺ تھوڑی دیر کے لیے آرام فرما ہوئے، اور میں نے اسی تکیے پر سر رکھا جس پر رسول اللہ ﷺ نے تکیہ لگایا ہوا تھا۔ پھر آپ ﷺ بیدار ہوئے، وضو فرمایا اور کامل وضو کیا لیکن پانی بہت کم بہایا۔ پھر آپ ﷺ کھڑے ہوئے اور نماز کا آغاز فرمایا، میں بھی اٹھا اور وضو کیا، پھر میں آپ ﷺ کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا۔ آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ پیچھے کی طرف بڑھایا اور میرا کان پکڑ کر مجھے اپنی دائیں جانب کھڑا کر دیا۔ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا ایامِ مخصوصہ سے تھیں، وہ اٹھیں، انہوں نے وضو کیا اور پھر آپ ﷺ کے پیچھے بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرنے لگیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عتبہ بن ابی حکیم رحمہ اللہ سے صرف ایوب بن سوید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“