المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7196
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمَوَيْهِ الْجَوْهَرِيُّ ، نَا مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ تَمَّامٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا آوَى إِلَى فِرَاشِهِ قَالَ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ وَلُوعًا ، وَمِنَ الْجُوعِ ضَجِيعًا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ تَمَّامٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ جب اپنے بستر پر تشریف لاتے تو فرماتے: « اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ وَلُوعًا ، وَمِنَ الْجُوعِ ضَجِيعًا » ”اے اللہ! میں برائی کی حرص و لت سے اور بھوک کی ہم نشینی سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جریری رحمہ اللہ سے صرف عبید اللہ بن تمام نے روایت کیا ہے، جس میں معمر بن سہل منفرد ہیں، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“