❮
❯
حدیث نمبر: 7178
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الرَّقَّامُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرَانِيُّ ، ثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ ، ثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سَهْلَةَ بِنْتِ سُهَيْلٍ ، أَنَّ سَالِمًا ، مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ ، كَانَ يَدْخُلُ عَلَيْهَا ، وَقَدْ وَضَعَتْ ثِيَابَهَا ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : أَمِصِّيهِ تَحْرُمِي عَلَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ إِلَّا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ I " ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَبَّانُ .
ترجمہ

سیدہ سہلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام سیدنا سالم رضی اللہ عنہ ان کے پاس آیا جایا کرتے تھے، جبکہ وہ (گھر میں ہونے کی وجہ سے اپنے زائد) کپڑے اتار چکی ہوتیں؛ انہوں نے اس بات کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں (اپنا) دودھ پلا دو، تم ان پر حرام ہو جاؤ گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن خثیم رحمہ اللہ سے صرف وہیب بن خالد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے اس کی روایت میں حبان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7178
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 6994، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27647، والطبراني فى «الكبير» برقم: 742، والطبراني فى «الصغير» برقم: 894»