❮
❯
حدیث نمبر: 7176
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الرَّقَّامُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، ثَنَا أَبِي قَالَ : سَمِعْتُ جَمِيلَ بْنَ مُرَّةَ ، يُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِي الْوَضِيءِ قَالَ : رَأَيْتُ عَلِيًّا ، وَرَأَى رَجُلًا عَلَيْهِ بُرْدٌ يَتَلَأْلَأُ ، فَقَالَ : إِخَالُ فِيهِ حَرِيرًا . قَالَ : فَجَمَعَ بَيْنَ صَنِفَتَيْهِ فَشَقَّهُ ، وَقَالَ : أَمَا إِنِّي لَمْ أَحْسُدْكَ عَلَيْهِ ، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " نَهَى عَنِ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْوَضِيءِ إِلَّا جَمِيلُ بْنُ مُرَّةَ ، وَلَا عَنْ جَمِيلٍ إِلَّا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ I " .
ترجمہ

ابوالوضیء رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو دیکھا جس نے ایک چمکتی ہوئی چادر اوڑھ رکھی تھی، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرا گمان ہے کہ اس میں ریشم (ملا ہوا) ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے اس کے دونوں پلوؤں کو اکٹھا کیا اور اسے چاک کر دیا، اور فرمایا: ”آگاہ رہو! میں نے اس پر تم سے حسد نہیں کیا، لیکن میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا، آپ ﷺ نے ریشم اور دیباج سے منع فرمایا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوالوضیء رحمہ اللہ سے صرف جمیل بن مرہ رحمہ اللہ نے، اور جمیل رحمہ اللہ سے صرف جریر بن حازم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور وہب بن جریر رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7176