المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 703
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَجُلًا ، أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ أُمِّي افْتُلِتَتْ نَفْسُهَا ، وَأَظُنُّهَا لَوْ تَكَلَّمَتْ تَصَدَّقَتْ . فَهَلْ لَهَا أَجْرٌ إِنْ تَصَدَّقْتُ عَنْهَا ؟ قَالَ : I " نَعَمْ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ رَوْحٍ إِلَّا يَزِيدُ ، وَلَا عَنْ يَزِيدَ إِلَّا أُمَيَّةُ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : الْأَبَّارُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میری والدہ کا اچانک انتقال ہو گیا ہے، اور میرا خیال ہے کہ اگر وہ کلام کر پاتیں تو ضرور صدقہ کرتیں۔ تو کیا اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو انہیں اس کا اجر ملے گا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: «نَعَمْ» ”ہاں۔“
روح رحمہ اللہ سے یہ دونوں احادیث صرف یزید رحمہ اللہ نے روایت کی ہیں، اور یزید رحمہ اللہ سے صرف امیہ رحمہ اللہ نے؛ ان دونوں روایات کے ساتھ ابار رحمہ اللہ منفرد ہیں۔