المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ جَرِيرٍ الصُّورِيُّ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنِي مَنْصُورُ ابْنُ صَفِيَّةَ ، عَنْ أُمِّهِ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَأَى شَيْئًا مِمَّا يُحِبُّ قَالَ : رَبَّنَا بِنِعْمَتِكَ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ ، فَلَكَ الْحَمْدُ ، وَإِذَا رَأَى شَيْئًا مِمَّا يَكْرَهُ قَالَ : I " الْحَمْدُ لِلهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا زُهَيْرٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب کوئی ایسی چیز دیکھتے جو آپ کو پسند ہوتی تو فرماتے: «رَبَّنَا بِنِعْمَتِكَ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ، فَلَكَ الْحَمْدُ» ”اے ہمارے رب! تیری ہی نعمت سے نیک کام پایہ تکمیل کو پہنچتے ہیں، پس تمام تعریف تیرے ہی لیے ہے“، اور جب ایسی چیز دیکھتے جسے آپ ﷺ ناپسند فرماتے تو فرماتے: «الْحَمْدُ لِلّٰهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ» ”ہر حال میں تمام تعریف اللہ ہی کے لیے ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور رحمہ اللہ سے صرف زہیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اس کے ساتھ ولید بن مسلم رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“