المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6978
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمْ يَزَلْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي فِي الْعُمْرَةِ حَتَّى اسْتَلَمَ الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ .
قَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ : وَحَدَّثَنِي أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، بِذَلِكَ أَيْضًا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ عمرے میں مسلسل تلبیہ پکارتے رہے یہاں تک کہ آپ ﷺ نے حجرِ اسود کا استلام فرمایا۔“
ابراہیم بن طہمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مجھ سے ایوب بن موسیٰ رحمہ اللہ نے عطاء رحمہ اللہ کے واسطے سے، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی طرح روایت بیان کی ہے۔“
اس حدیث کو ابن ابی نجیح رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم بن طہمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے اسے روایت کرنے میں حفص بن عبداللہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔