المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6961
وَبِهِ : حَدَّثَنَا أَبِي الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : لَوْ كَانَ لِلْإِنْسَانِ وَادِيَانِ مِنَ الْمَالِ لَالْتَمَسَ الثَّالِثَ ، وَلَا يَمْلَأُ بَطْنَ الْإِنْسَانِ إِلَّا التُّرَابُ ، ثُمَّ يَتُوبُ اللهُ عَلَى مَنْ تَابَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ إِلَّا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُهُ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اگر انسان کے پاس مال کی دو وادیاں ہوں تو وہ تیسری کی جستجو کرے گا، اور انسان کا پیٹ مٹی کے سوا کوئی چیز نہیں بھر سکتی، پھر اللہ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے جو توبہ کرے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطا بن سائب سے صرف حسین بن واقد نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں ان کا بیٹا منفرد ہے۔“