المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6956
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ حُرَيْثٍ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ الْكَوْسَجُ ، ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْتَشَلَ مِنْ كَتِفٍ ، ثُمَّ صَلَّى ، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ إِلَّا عَبْدُ الْوَارِثِ ، وَلَا عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ إِلَّا عَبْدُ الصَّمَدِ ، وَلَا عَنْ عَبْدِ الصَّمَدِ إِلَّا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو بَكْرِ بْنُ حُرَيْثٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے (ہانڈی سے) شانے کے گوشت کا ایک ٹکڑا نکال کر تناول فرمایا، پھر آپ ﷺ نے نماز ادا فرمائی اور (گوشت کھانے کی بنا پر) وضو نہیں فرمایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”داؤد بن ابی ہند رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف عبد الوارث رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور عبد الوارث رحمہ اللہ سے صرف عبد الصمد رحمہ اللہ نے، اور عبد الصمد رحمہ اللہ سے صرف اسحاق بن منصور رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ ابوبکر بن حریث رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“