المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6946
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْعَبْدِيُّ ، ثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ عَدِيٍّ ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الْأَنْصَارِ : لَا يُحِبُّهُمْ إِلَّا مُؤْمِنٌ ، وَلَا يُبْغِضُهُمْ إِلَّا مُنَافِقٌ ، مَنْ أَحَبَّهُمْ أَحَبَّهُ اللهُ ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ أَبْغَضَهُ اللهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا الْهَيْثَمُ بْنُ عَدِيٍّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ I " .
ترجمہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے انصار کے بارے میں فرمایا: ”ان سے محبت صرف مومن ہی رکھتا ہے اور ان سے بغض صرف منافق ہی رکھتا ہے؛ جس نے ان سے محبت کی اللہ اس سے محبت فرمائے گا اور جس نے ان سے بغض رکھا اللہ اس سے بغض رکھے گا۔“
مسعر رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف ہیثم بن عدی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے اس کی روایت میں محمد بن عبدالکریم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔