المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6932
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْبُسْتَنْبَانِ ، بِسُرَّ مَنْ رَأَى : نَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ الْبَجَلِيُّ ، ثَنَا سَعْدَانُ بْنُ الْوَلِيدِ ، بَيَّاعُ السَّابِرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ مَرَّ مَعَ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ ، لَهُ جَنَاحَانِ ، عَوَّضَهُ اللهُ مِنْ يَدَيْهِ ، فَسَلَّمَ ، ثُمَّ أَخْبَرَنِي كَيْفَ كَانَ أَمْرُهُ حَيْثُ لَقِيَ الْمُشْرِكِينَ ، فَلِذَلِكَ سُمِّيَ الطَّيَّارَ فِي الْجَنَّةِ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ جبرائیل اور میکائیل کے ہمراہ گزرے، ان کے دو پر تھے جو اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھوں کے بدلے انہیں عطا فرمائے تھے، چنانچہ انہوں نے سلام کیا، پھر مجھے بتایا کہ جب ان کا مشرکین سے سامنا ہوا تو ان کا معاملہ کیسا رہا، اسی وجہ سے ان کا نام جنت میں «الطيار» (اڑنے والا) پڑ گیا۔“