المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6921
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَبِيبٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ قَيْسٍ الضَّبِّيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ كَرْدَمٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يَا عَائِشَةُ ، بَيْتٌ لَا تَمْرَ فِيهِ جِيَاعٌ أَهْلُهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ كَرْدَمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ قَيْسٍ الضَّبِّيُّ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”اے عائشہ! جس گھر میں کھجوریں نہ ہوں، اس کے گھر والے بھوکے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے عبد الرحیم بن کردم رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں عبد الرحمان بن قیس ضبی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“