المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6918
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَبِيبٍ ، ثَنَا رُزَيْقُ بْنُ الْوَرْدِ ، ثَنَا سَلْمٌ الْخَوَّاصُ ، ثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ : إِذَا أَنَا مُتُّ ، وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَمُوتَ فَمُتْ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَلْمٌ الْخَوَّاصُ I " .
ترجمہ
سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک شخص سے فرمایا: ”جب میں وفات پا جاؤں، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ (بھی رخصت ہو جائیں)، تو اگر تم مرنے کی استطاعت رکھو تو مر جانا۔“
اس حدیث کو اسماعیل بن ابی خالد رحمہ اللہ سے صرف ابو خالد الاحمر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں سلم الخواص رحمہ اللہ منفرد ہیں۔