❮
❯
حدیث نمبر: 6807
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنِي ضُبَارَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ السَّلِيلِ ، عَنْ دُوَيْدِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ بْنَ رِبْعِيٍّ ، أَخْبَرَهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " قَالَ اللهُ : إِنِّي فَرَضْتُ عَلَيْكَ خَمْسَ صَلَوَاتٍ ، وَعَهِدْتُ عِنْدِي عَهْدًا ، أَنَّهُ مَنْ حَافَظَ عَلَيْهِنَّ لِوَقْتِهِنَّ أَدْخَلْتُهُ الْجَنَّةَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا دُوَيْدُ بْنُ نَافِعٍ ، وَلَا عَنْ دُوَيْدٍ إِلَّا ضُبَارَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : بَقِيَّةُ I " .
ترجمہ

سیدنا ابو قتادہ بن ربعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”میں نے آپ پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں، اور میں نے اپنے پاس ایک عہد کر رکھا ہے کہ جو شخص ان نمازوں کو ان کے مقررہ اوقات پر ادا کرنے کی پابندی کرے گا، میں اسے (ضرور) جنت میں داخل کروں گا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے صرف دوید بن نافع رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور دوید سے صرف ضبارہ رحمہ اللہ نے؛ جبکہ بقیہ رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6807
تخریج حدیث «أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 430، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1403»