المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 679
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ : نَا حُدَيْجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا ، إِنْ كَانَ مَظْلُومًا فَانْصُرْهُ عَلَى مَنْ ظَلَمَهُ ، وَإِنْ كَانَ ظَالِمًا فَرُدَّهُ عَنِ الظُّلْمِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَدِيجٍ إِلَّا جَعْفَرٌ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے بھائی کی مدد کرو، خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم؛ اگر وہ مظلوم ہو تو اس کی اس کے خلاف مدد کرو جس نے اس پر ظلم کیا، اور اگر وہ ظالم ہو تو اسے ظلم سے باز رکھو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خدیج رحمہ اللہ سے صرف جعفر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“