المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6789
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الْخَلَّالُ ، نَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ لَكُمْ عَلَى قُرَيْشٍ حَقًّا ، وَلَهُمْ عَلَيْكُمْ حَقًّا ، مَا عَاهَدُوا فَوَفَوْا ، وَاسْتُرْحِمُوا فَرَحِمُوا ، وَمَا حَكَمُوا فَعَدَلُوا ، وَمَا ائْتُمِنُوا فَأَدَّوْا ، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ I " .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک تمہارا قریش پر حق ہے اور ان کا تم پر حق ہے، جب تک کہ وہ جب کوئی عہد کریں تو اسے پورا کریں، جب ان سے رحم کی درخواست کی جائے تو وہ رحم کریں، جب وہ فیصلہ کریں تو عدل و انصاف کریں، اور جب انہیں امین بنایا جائے تو امانت ادا کریں۔ پس ان میں سے جو ایسا نہ کرے، اس پر اللہ کی، فرشتوں کی اور تمام انسانوں کی لعنت ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف سعید بن بشیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“