المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6776
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، نَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا أَبُو خُلَيْدٍ عُتْبَةُ بْنُ حَمَّادٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ وَابْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ يَخَامِرَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَطَّلِعُ اللهُ عَلَى خَلْقِهِ فِي لَيْلَةِ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ ، فَيَغْفِرُ لِجَمِيعِ خَلْقِهِ ، إِلَّا لِمُشْرِكٍ أَوْ مُشَاحِنٍ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، وَابْنِ ثَوْبَانَ إِلَّا أَبُو خُلَيْدٍ عُتْبَةُ بْنُ حَمَّادٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ : هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ I " .
ترجمہ
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرہویں رات اپنی مخلوق کی طرف متوجہ ہوتا ہے، پس وہ اپنی تمام مخلوق کی مغفرت فرما دیتا ہے سوائے اللہ کے ساتھ شرک کرنے والے یا کینہ پرور کے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام اوزاعی اور ابن ثوبان رحمہما اللہ سے صرف ابو خلید عتبہ بن حماد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور امام اوزاعی رحمہ اللہ سے اسے روایت کرنے میں ہشام بن خالد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“