❮
❯
حدیث نمبر: 6771
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا دَاوُدُ بْنُ عِيسَى النَّخَعِيُّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنِ اشْتَرَى شَاةً مُحَفَّلَةً فَحَلَبَهَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَهُوَ بِالْخِيَارِ ، إِنْ شَاءَ أَمْسَكَهَا ، وَإِلَّا رَدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا دَاوُدُ بْنُ عِيسَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ I " .
ترجمہ

سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے ایسی بکری خریدی جس کے تھنوں میں دودھ روک کر اسے زیادہ دودھ والی ظاہر کیا گیا ہو، پھر اسے تین دن تک دوہا، تو اسے اختیار حاصل ہے؛ اگر چاہے تو اسے اپنے پاس رکھ لے اور اگر چاہے تو اسے واپس کر دے اور ساتھ ایک صاع کھجوریں بھی دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے صرف داؤد بن عیسیٰ نے روایت کیا ہے، اور سوید بن عبد العزیز اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6771
تخریج حدیث «أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3446، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2240، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10572، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3012»