المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْرَقُ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَنَّ هِشَامَ بْنَ عَبْدِ الْمَلِكِ قَضَى عَنِ الزُّهْرِيِّ سَبْعَةَ آلَافِ دِينَارٍ ، ثُمَّ قَالَ هِشَامٌ لِلزُّهْرِيِّ : لَا تَعُدْ لِمِثْلِهَا ، فَقَالَ الزُّهْرِيُّ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ عَادَ الزُّهْرِيُّ ، فَاسْتَدَانَ ، فَقَالَ لَهُ هِشَامٌ فِي ذَلِكَ ، فَقَالَ : I " يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، إِنَّ السَّخِيَّ لَا يَنْفَعُهُ التَّجَارِبُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ I " .
سعید بن عبدالعزیز رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہشام بن عبدالملک نے امام زہری رحمہ اللہ کی جانب سے سات ہزار دینار کا قرض ادا کیا، پھر ہشام نے امام زہری رحمہ اللہ سے کہا: ”آئندہ ایسا نہ کرنا۔“ تو امام زہری رحمہ اللہ نے عرض کی: ”اے امیر المؤمنین! سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے مجھے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ» ”مومن ایک ہی سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا۔“ “ پھر امام زہری رحمہ اللہ نے دوبارہ قرض لے لیا، تو ہشام نے اس معاملے میں ان سے گفتگو کی، تو انہوں نے عرض کی: ”اے امیر المؤمنین! بے شک سخی کو تجربات نفع نہیں دیتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن عبدالعزیز رحمہ اللہ سے صرف ولید بن مسلم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ہشام بن خالد رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“