المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6765
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّنْعَانِيُّ ، ثَنَا أَبُو سَلَمَةَ الْعَامِلِيُّ ، ثَنَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ يَوْمَ حُنَيْنٍ بِالْجِعِرَّانَةِ : عَشْرٌ مُبَاحَةٌ لِلْمُسْلِمِينَ فِي مَغَازِيهِمُ : الْعَسَلُ ، وَالْمَاءُ ، وَالزَّيْتُ ، وَالْخَلُّ ، وَالْمِلْحُ ، وَالتُّرَابُ ، وَالْحَجَرُ ، وَالْعُودُ مَا لَمْ يُنْحَتْ ، وَالْجِلْدُ الطَّرِيُّ ، وَالطَّعَامُ يَخْرُجُ بِهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا أَبُو سَلَمَةَ الْعَامِلِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے غزوہ حنین کے دن جعرانہ کے مقام پر فرمایا: ”دس چیزیں مسلمانوں کے لیے ان کے غزوات میں مباح ہیں: شہد، پانی، زیتون کا تیل، سرکہ، نمک، مٹی، پتھر، لکڑی جب تک کہ اسے تراشا نہ گیا ہو، تازہ کھال، اور وہ کھانا جسے (ضرورت کے لیے) نکالا جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے صرف ابو سلمہ عاملی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ہشام بن عمار اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“