المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6755
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَمَرَ بِإِخْرَاجِ بَنِي النَّضِيرِ ، جَاءَهُ نَاسٌ مِنْهُمْ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّكَ أَمَرْتَ بِإِخْرَاجِنَا وَلَنَا عَلَى النَّاسِ دُيُونٌ لَمْ تَحِلَّ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ضَعُوا ، وَتَعَجَّلُوا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ إِلَّا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب نبی ﷺ نے بنو نضیر کی جلاوطنی کا حکم دیا تو ان میں سے کچھ لوگ آپ ﷺ کے پاس آئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے ہمیں نکلنے کا حکم دے دیا ہے، حالانکہ لوگوں کے ذمے ہمارے کچھ ایسے قرض واجب الادا ہیں جن کی ادائیگی کی میعاد ابھی نہیں آئی“، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”(رقم) کم کر دو اور (ادائیگی) جلدی کر لو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو علی بن یزید بن رکانہ سے صرف مسلم بن خالد نے ہی روایت کیا ہے۔“