المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6703
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ كَيْسَانَ ، نَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ ، ثَنَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ ، ثَنَا أَبُو التَّيَّاحِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : الْخَيْلُ مَعْقُودٌ بِنَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَلِيمِ بْنِ حَيَّانَ إِلَّا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”گھوڑوں کی پیشانیوں کے ساتھ قیامت کے دن تک کے لیے خیر وبھلائی وابستہ کر دی گئی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سلیم بن حیان سے اس حدیث کو حبّان بن ہلال کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“