المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6692
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الْمُقْرِئُ الْعَكَّاوِيُّ ، ثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ ، ثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ وَبَرَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنَّ اللهَ وَضَعَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ ، يَقُولُ بِهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ .
ترجمہ
غضیف بن الحارث رحمہ اللہ، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: «إِنَّ اللهَ وَضَعَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ ، يَقُولُ بِهِ» ”بے شک اللہ تعالیٰ نے حق کو عمر کی زبان اور ان کے دل پر جاری کر دیا ہے، وہ اسی کے ساتھ کلام کرتے ہیں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر سے صرف یعلی بن عبید نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں علی بن سعید منفرد ہیں۔“