المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6678
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، الرَّجُلُ يَذْهَبُ فُوهُ ، يَسْتَاكُ ؟ قَالَ : I " نَعَمْ I " قُلْتُ : كَيْفَ يَصْنَعُ ؟ قَالَ : يُدْخِلُ إِصْبَعَهُ فِي فِيهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللهِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْوَلِيدُ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! وہ شخص جس کے دانت گر گئے ہوں، کیا وہ مسواک کرے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کی: ”وہ کیسے کرے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اپنی انگلی اپنے منہ میں داخل کر لیا کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف عیسیٰ بن عبد اللہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اس میں ولید بن مسلم رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور یہ روایت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“