المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6670
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، نَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَتَى كَاهِنًا فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ ، فَقَدْ بَرِئَ مِمَّا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَمَنْ أَتَاهُ غَيْرَ مُصَدِّقٍ لَهُ ، لَمْ يُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ يَوْمًا I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، وَلَا عَنْ جَرِيرٍ إِلَّا رِشْدِينُ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کسی کاہن کے پاس آیا اور اس کی باتوں کی تصدیق کی، تو وہ اس (دین) سے بری ہو گیا جو محمد ﷺ پر نازل کیا گیا ہے، اور جو شخص اس کے پاس آیا جبکہ وہ اس کی تصدیق کرنے والا نہ تھا، تو اس کی چالیس دن کی نماز قبول نہیں کی جائے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف جریر بن حازم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور جریر رحمہ اللہ سے صرف رشدین رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اس کے ساتھ محمد بن ابی السری رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“