المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 666
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا مُعَلَّلٌ قَالَ : نَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ : أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُرْوَةَ ، يَقُولُ : قَالَتْ عَائِشَةُ : سُئِلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْكُهَّانِ ؟ فَقَالَ : I " لَيْسُوا بِشَيْءٍ . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَإِنَّهُمْ يُحَدِّثُونَ بِالشَّيْءِ فَيَكُونُ حَقًّا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " تِلْكَ الْكَلِمَةُ مِنَ الْحَقِّ يَخْطَفُهَا الْجِنِّيُّ ، فَيَقُرُّهَا فِي أُذُنِ وَلِيِّهِ قَرَّ الدَّجَاجَةِ ، فَيَخْلِطُونَ فِيهَا مِائَةَ كَذْبَةٍ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے کاہنوں کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ کچھ بھی نہیں ہیں۔“ لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! وہ کبھی ایسی بات بتاتے ہیں جو سچی ثابت ہوتی ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ کلمۂ حق ہوتا ہے جسے جن اچک لیتا ہے، پھر وہ اسے اپنے دوست (کاہن) کے کان میں اس طرح انڈیل دیتا ہے جیسے مرغی کڑکڑاتی ہے، پھر وہ اس میں سو جھوٹ ملا دیتے ہیں۔“