❮
❯
حدیث نمبر: 6658
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ يُوسُفَ الْأُمَوِيُّ الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْقَسْرِيُّ ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : إِنْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَجِدُ مَنْكِبَ الرَّجُلِ نَابِيَةً عَنْ مَنْكِبِ صَاحِبِهِ ، فَيُثَقِّفُهَا ، وَيَقُولُ : لَا تَخْتَلِفُوا ، فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ وَخَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْقَسْرِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَنْ حَفْصٍ : ابْنُهُ عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ ، وَتَفَرَّدَ بِهِ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ : هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ I " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ (نماز کی صف میں) اگر کسی شخص کا کندھا اس کے ساتھی کے کندھے سے ہٹا ہوا پاتے تو اسے (برابر کر کے) درست فرما دیتے اور ارشاد فرماتے: ”تم (صفوں میں) اختلاف نہ کرو، ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف پیدا ہو جائے گا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر رحمہ اللہ سے صرف حفص بن غیاث اور خالد بن یزید القسری نے روایت کیا ہے؛ حفص سے اسے نقل کرنے میں ان کے بیٹے عمر بن حفص منفرد ہیں، جبکہ خالد بن یزید سے اسے نقل کرنے میں ہشام بن خالد منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6658
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 10261»