المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
وَبِهِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللهِ أَخْبَرَهُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ : I " سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ، رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ ، ثُمَّ يَقُولُ قَبْلَ أَنْ يَسْجُدَ : I " اللَّهُمَّ الْعَنْ فُلَانًا وَفُلَانًا I " ، ثُمَّ يُكَبِّرُ فَيَسْجُدُ ، حَتَّى أَنْزَلَ اللهُ : لَيْسَ لَكَ مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ الْآيَةَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ ، إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو I " .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے: «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ، رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ» ”اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی، اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں“، پھر آپ ﷺ سجدہ کرنے سے پہلے فرماتے تھے: «اللَّهُمَّ الْعَنْ فُلَانًا وَفُلَانًا» ”اے اللہ! فلاں اور فلاں پر لعنت فرما“، پھر آپ ﷺ تکبیر کہتے اور سجدہ کرتے، (یہ سلسلہ جاری رہا) یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿لَيْسَ لَكَ مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ﴾ ”(اے پیغمبر!) اس معاملے میں آپ کا کوئی اختیار نہیں ہے“۔
ان دونوں احادیث کو اسحاق بن راشد رحمہ اللہ سے صرف عبید اللہ بن عمرو رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔